تازہ ترین

پیرمحل:بھسی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

پیرمحل:بھسی-روڈ-ٹوٹ-پھوٹ-کا-شکار-،-لوگوں-کو-مشکلات-کا-سامنا

راہگیر پریشان ہو گئے ،حادثات معمول ،پانی جمع ہونے سے مچھروں کی بہتات پیرمحل : چک نمبر 728 تا اڈا بھسی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار آمد و رفت متاثر ہونے سے راہگیر پریشان ہو گئے ۔چک نمبر728گ ب تا بھسی روڈ پانچ سال سے ٹوٹ کر سڑک کانام نشان مٹ چکا ہے جبکہ اس روڈ پر روزانہ آنے جانے والے ہزاروں افراد کو شدید مشکلات کا سامناہے چک نمبر728گ ب جنگل کی حدود ہونے پر سڑک نہ ہونے سے مکین ڈاکوئوں اور چوروں کے ہاتھوں لٹنے پرمجبور ہے جبکہ روڈ کے دونوں اطراف گندا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے حادثات معمول ہیں اور اسی پانی کی وجہ سے مچھروں کی افزائش بھی ہو رہی ہے جو روڈ کے اردگرد کے مکینوں میں موذی امراض پیداکرنے کا باعث بن سکتاہے 5سال سے پیرمحل تا اڈا واہگی تک ڈبل روڈ موجود ہے مگر جان بوجھ کر آگے کے حصہ کو تعمیر نہیں کیا گیا متاثرین اور راہگیروں نے سڑک کی جلد از جلد تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں