تازہ ترین

پیپلزکالونی میں واردات پولیس سراغ لگانے میں ناکام

پیپلزکالونی-میں-واردات-پولیس-سراغ-لگانے-میں-ناکام

پیپلز کالونی میں دن دہاڑے میڈیکل سٹور لوٹ لیاگیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ڈاکو کا چہرہ واضح ہونے کے باوجود پولیس سراغ لگانے میں ناکام ۔ فیصل آباد: پیپلز کالونی میں دن دہاڑے میڈیکل سٹور لوٹ لیاگیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ڈاکو کا چہرہ واضح ہونے کے باوجود پولیس سراغ لگانے میں ناکام ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز موٹرسائیکل پر آنے والے تین ڈاکو پیپلزکالونی میں واقع میڈیکل سٹور میں گاہک کے روپ میں گھسے اور ملازم کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر کاؤنٹر کے درازوں سے بیس ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ دو ڈاکوؤں نے نقاب پہن رکھے تھے اور وہ پانچ منٹ تک میڈیکل سٹور میں موجود رہے ۔ ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس نے ابھی تک نہ تو مقدمہ درج کیا اور نہ ہی ڈاکوؤں کا سراغ لگا سکی ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں