تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا

پیپلز-پارٹی-نے-چیئرمین-سینیٹ-الیکشن-چیلنج-کرنے-کا-فیصلہ-کر-لیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کی شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے، اور سینیٹ چیئرمین الیکشن کے خلاف الیکشن ٹریبونل جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کی شکست کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف رہنما پیپلز پارٹی مصطفیٰ نواز کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے عدالتی فیصلے نکال لیے ہیں، قانون کہتا ہے کہ نام کے اوپر لگائی گئی مہر ٹھیک ہے، ہم یہ ڈاکا نہیں ہونے دیں گے، اور سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ جائیں گے۔ مصطفیٰ نواز نے مزید کہا کہ ہم تحریک عدم اعتماد بھی لا سکتے ہیں، یقین ہے کہ کسی نے دھوکا نہیں کیا، ہم ایک ووٹ سے جیتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں