تازہ ترین

پی آئی اے عملے کا CMH آئسولیشن وارڈز میں علاج ہوگا: ترجمان پی آئی اے

پی-آئی-اے-عملے-کا-CMH-آئسولیشن-وارڈز-میں-علاج-ہوگا:-ترجمان-پی-آئی-اے

اندرون ملک پروازیں نہ ہونے کے باعث مختلف شہروں میں پھنسنے والے  پی آئی اے کے عملے کا ملک بھر میں قائم کمبائنڈ ملٹری اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز میں علاج ہوگا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی جانب سے  پی آئی اے عملے کو پروازوں پر پہنچانے کیلئے سی 130 کارگو طیاروں میں نشستیں دینےکا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے )کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ارشد ملک کا کہنا ہے کہ اس مصیبت کی گھڑی میں تمام اداروں کا باہم تعاون قومی طاقت کا سبب بنتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے پروازیں چلا رہا ہے۔ ارشد ملک کا کہنا ہے کہ ہزاروں لوگوں کی فریادیں ہمیں موصول ہوئی ہیں جو ابھی بھی پی آئی اے کے منتظر ہیں،  آخری پاکستانی کی وطن واپسی تک حکومت کی اجازت سے آپریشن جاری رکھیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں