ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج جاری،ڈاکٹروں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ملتان: ڈ پٹی کمشنر ملتان عا مر خٹک نے کہا ہے کہ لا ہو ر میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہونے والے افسوسناک و ا قعہ کے بعد ملتان میں حا لا ت بالکل ضلعی ا نتظا میہ کے کنٹر ول میں ہیں،و ز یر ا علیٰ پنجاب عثمان بز دار کی ہدایت پرانہوں نے ملتان شہر کے بڑے تمام ہسپتا لو ں کے دورے کیے ہیں جہا ں معمول کے مطا بق مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور ہسپتالوں میں سکیو ر ٹی کے فو ل پر و ف انتظا ما ت کئے گئے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہما رے ڈ ا کٹرو ں کے حوصلے بلند ہیں جس پر وہ انہیں خرا ج تحسین پیش کر تے ہیں۔ انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہارنشتر ہسپتال ملتان ،چو ہدری پر ویز الہٰی انسٹیٹیوٹ آ ف کا ر ڈیا لو جی اور گو ر نمنٹ شہباز شر یف ہسپتال کے دورے کے مو قع پر میڈیا اور شہریوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈ ا کٹر عا بدہ فرید،اسسٹنٹ کمشنر صدر شہزاد محبو ب اور د یگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔