تازہ ترین

پی او ایف کے زیر اہتمام یوم قائد کے حوالے سے ہفت روزہ تقریبات

پی-او-ایف-کے-زیر-اہتمام-یوم-قائد-کے-حوالے-سے-ہفت-روزہ-تقریبات

پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد نے خطاب، محمد ارشد نے کتب کی نما ئش کا افتتاح کیا اسلام آ باد : چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کی ہدایت پرپی او ایف کے شعبہ تعلقات عامہ اور آرڈننس کلب واہ کینٹ کے زیر اہتمام قائداعظم ؒ کے یوم ولادت کے حوالے سے ہفت روزہ تقریبات کااہتمام کیا گیا ۔ پہلی تقریب آرڈننس کلب واہ کینٹ میں ہو ئی جس سے پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر عبدالعزیز شیخ ڈی آئی سی آر و ممبر پی او ایف بورڈمہمان خصوصی تھے ۔ محمد توفیق ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی نے مہمان کواپنی کتاب ـ ’’ واہ کی تہذیب اور فنون لطیفہ‘‘ کا تحفہ پیش کیا جبکہ چیئرمین پی او ایف بورڈ کی جانب سے عبدالعزیز ڈی آئی سی آر و ممبر پی او ایف بورڈ نے یادگاری شیلڈ پیش کی۔ دوسری تقریب کا آ غاز قائداعظم پر لکھی جانے والی کتابوں کی نمائش سے ہوا، جس کا افتتاح محمد ارشد ایم پی سی و ممبر پی او ایف بورڈ نے کیا۔ ا سی سلسلہ میں 7جنوری کو ا یک مشاعرہ ہو گا، آخری تقریب قائداعظم کی تصویری نمائش پر مشتمل ہو گی جو 8سے9جنوری تک جا ری رہے گی ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں