تازہ ترین

پی آئی اے کے 34 پائلٹ معطل، خواتین بھی شامل

پی-آئی-اے-کے-34-پائلٹ-معطل،-خواتین-بھی-شامل

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کپتانوں کے مشتبہ لائسنس کے معاملے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے قومی ایئرلائن کے 34 پائلٹوں کے لائسنس معطل کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت ہوا بازی کی جانب سے کراچی طیارہ حادثے کے بعد مشتبہ لائسنس کے حامل پائلیٹس کے خلاف کارروائی تیز کی گئی تھی جس میں دو سو سے زائد پائلیٹس کو مشتبہ قرار دیا گیا تھا۔ کپتانوں کے مشتبہ لائسنس کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن کے دو درجن سے زائد پائلٹوں کے لائسنس معطل کردئیے۔ نمائندہ اے آر وائی کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنس خالد محمود کے زیر دستخط احکامات جاری کئے گئے، معطل ہونے والے کپتانوں کی فہرست اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔ نمائندہ اے آر وائی کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کر نے کے بعد پائلیٹس کے لائسنس معطل کئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹورنٹو پہنچنے والی پی آئی اے پرواز کا فضائی میزبان پرسرار طور پر لاپتا واضح رہے کہ مشتبہ پائلٹس کے لائسنس کے معاملے پر وزارت ہوابازی کی جانب سے 262 پائلٹس کی فہرست جاری کی گئی تھی، جس میں پی آئی اے کے 141، ائیر بلیو کے 9 اور سرین ائیرکے 10 پائلٹس کے لائسنس مشتبہ قرار دیئے گئے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں