تازہ ترین

پی ایس ایل، ملتان کرکٹ سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام مکمل

پی-ایس-ایل،-ملتان-کرکٹ-سٹیڈیم-کی-تزئین-و-آرائش-کا-کام-مکمل

سٹیڈیم کی چاردیواری مکمل ، نئی پچز تیار ،گرین گراس کا کام بھی مکمل کر لیا گیا شائقین کرکٹ کے لئے کراچی لاہور سے بڑھ کر انتظامات کرینگے ، ڈپٹی کمشنر ملتان: پاکستان سپر لیگ کا میلہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں 26, 28, اور 29 فروری کو سجے گا اس حوالے سے جنوبی پنجاب کے شائقین کرکٹ کی میزبانی کے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ 33 کروڑ روپے کی لاگت سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ،کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کے لئے سٹیڈیم میں سہولیات میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ فول پروف سکیورٹی کے لئے سٹیڈیم کی چاردیواری کی تکمیل کر لی گئی ہے ، سٹیڈیم کے گراؤنڈ میں نئی پچز تیار اور گرین گراس کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس بہترین انتظامات کے لئے سرگرم عمل ہے اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کوذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ، ڈپٹی کمشنر نے کہا جنوبی پنجاب کے شائقین کرکٹ کے لئے کراچی اور لاہور سے بڑھ کر انتظامات کئے جائیں گے ، 25ہزار تماشائیوں کی سکیورٹی اور پارکنگ کے انتظامات کئے جائیں گے ، سٹیڈیم جانے والی تمام شاہراہوں کی صفائی اور سٹیڈیم کے اندر اور باہر صفائی کے لئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا سکواڈ مقرر کیا جائے گا ، منظم پارکنگ پلان تیار کیا جائے گا، عامر خٹک نے شہر سے سٹیڈیم تک پورے روٹ پر سٹریٹ لائٹس بحال کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں