تازہ ترین

پی ایس ایل میں دلچسپ مقابلہ، پنڈیز کی بیٹنگ جاری، دو کھلاڑی آؤٹ

پی-ایس-ایل-میں-دلچسپ-مقابلہ،-پنڈیز-کی-بیٹنگ-جاری،-دو-کھلاڑی-آؤٹ

پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں راولپنڈی پنڈیز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور پنڈیز نے دو وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا لیے ہیں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں راولپنڈی پنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پنڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز رضوان اور یاسر خان نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا گیا، یاسر خان نے 28 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی ففٹی مکمل کی جبکہ محمد رضوان 41 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یاسر خان 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 47 گیندوں پر 83 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، دونوں اوپنرز کو محمد علی نے آؤٹ کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں