تازہ ترین

پی ایس ایل: پشاور زلمی نے کوئٹہ کو شکست دیدی، 6 کامیابیوں کیساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار

پی-ایس-ایل-پشاور-زلمی-نے-کوئٹہ-کو-شکست-دیدی،-6-کامیابیوں-کیساتھ-ٹیبل-پر-پہلی-پوزیشن-برقرار

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں چھٹی فتح حاصل کرلی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت  دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 154 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔حسن نواز 37 اور رائلی روسو 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ خواجہ نافع نے 20 اور کپتان سعود شکیل نے 16 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم  اور محمد باسط نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پشاور زلمی نے بابر اعظم کی شاندار اننگز کی بدولت 155 رنز کا ہدف با آسانی 9 گیندوں قبل ہی پورا کرلیا۔

بابر اعظم 71 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ محمد حارث نے 35، کوشل مینڈس نے 21 اورایرون ہارڈی نے 18 رنز بنائے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں