تازہ ترین

پی ایس ایل 6: ڈیل اسٹین کمنٹیٹر کے تبصرے پر برہم

پی-ایس-ایل-6:-ڈیل-اسٹین-کمنٹیٹر-کے-تبصرے-پر-برہم

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں شامل جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈیل اسٹین کمنٹیٹر کے تبصرے پر برہم ہو گئے۔ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈیل اسٹین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران کمنٹیٹر کے ذاتی نوعیت کے تبصرے پر ڈیل اسٹین برہم ہو گئے۔ ڈیل اسٹین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کون سا کمنٹیٹر تھا جس نے کہا کہ میری زندگی بحرانی کیفیت کا شکار ہے ؟ https://twitter.com/DaleSteyn62/status/1365657256151375878 ڈیل اسٹین نے اپنے ٹوئٹ میں کمنٹیٹر کا نام تو نہیں لیا لیکن انہوں نے اشارتاً بتا دیا کہ وہ کس کی بات کر رہے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پشاور زلمی کے درمیان میچ کے دوران جب ٹی وی اسکرین پر ڈیل اسٹین کو دکھایا گیا تو کمنٹیٹر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے بالوں سے بحرانی کیفیت کا احساس ہوتا ہے۔ ڈیل اسٹین نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کنٹیٹر کا کام کرکٹ پر تبصرہ کرنا ہے اس لیے وہ وہی کیا کریں۔ اگر وہ اپنا وقت کسی کی ذاتی زندگی، وزن اور اسٹائل پر تبصرہ کریں گے تو ان کی نظر میں ایسے فرد کے لیے بطور انسان کوئی عزت نہیں۔ https://twitter.com/DaleSteyn62/status/1365663438454857728 ڈیل اسٹین نے ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان میں ایک بار پھر ہجوم کے سامنے کھیل کر انہیں اچھا لگا، بدقستمی سے گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میچ ہاری لیکن ٹیم بقیہ میچز میں کم بیک ضرور کرے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں