تازہ ترین

پی ایس 9 شکارپور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی کا انکشاف

پی-ایس-شکارپور-ضمنی-الیکشن-آغا-شہباز-درانی-کی-کامیابی-کے-نوٹیفکیشن-میں-سنگین-غلطی-کا-انکشاف

کراچی: پی ایس 9 شکار پور کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں واضح طور پر غلطی دیکھی جاسکتی ہے۔

نوٹیفکیشن میں آغاشہباز درانی کے والد آغا سراج درانی کو والد کی جگہ شوہر لکھ دیا گیا۔

پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی
فوٹو: الیکشن کمیشن آف پاکستان

بعدازاں میڈیا پر معاملہ سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے آغا شہباز  درانی کی کامیابی کا درست نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں