تازہ ترین

پی ایم ڈی سی کوپرائیویٹ میڈیکل کالجزکےخلاف کارروائی سےروک دیا

پی-ایم-ڈی-سی-کوپرائیویٹ-میڈیکل-کالجزکےخلاف-کارروائی-سےروک-دیا

عدالت نے پی ایم ڈی سی کو پرائیویٹ میڈیکل کالجز کےخلاف کارروائی سےروک دیا ہے۔2 پرائیویٹ میڈیکل کالجزکی درخواست پرعدالت نے حکم امتناع جاری کردیا۔عدالت نے پی ایم ڈی سی کودرخواست گزارمیڈیکل کالجزکی انسپیکشن کا حکم دے دیا ہے۔ بدھ کواسلام آباد ہائی کورٹ میں پرائیویٹ میڈیکل کالجزکوداخلےسےروکنےکےپی ایم ڈی سی احکامات کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ایم ڈی سی کوپرائیویٹ میڈیکل کالجز کیخلاف کارروائی سےروک دیا۔2 پرائیویٹ میڈیکل کالجزکی درخواست پرعدالت نے حکم امتناع جاری کردیا۔عدالت نے پی ایم ڈی سی کو درخواست گزارمیڈیکل کالجزکی انسپیکشن کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ پی ایم ڈی سی انسپکٹرزدیکھیں کہ ان کالجزکی منظوری دی جا سکتی ہےیا نہیں،پی ایم ڈی سی دیانتدار انسپکٹرز کی انسپکشن ٹیم مقرر کرے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ انسپکٹرزکی ٹیم سےمتعلق ملک میں عمومی رائےٹھیک نہیں،جو بھی ہوگا آپ کےقوانین کے مطابق ہوگا،کوئی حکم بھی مسلط نہیں کریںگے۔ عدالت نے مزید ریمارکس دئیے کہ آپ اپنے قوانین کے مطابق کریں،ٹھیک ہےتومنظور،اگرنہیں تونہ کریں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں