پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مجھ پر جھوٹےالزامات لگائے گئے،تحریک انصاف میں موجودکالی بھیڑیں پسِ پشت بیٹھ کر میرا استحصال بندکریں،پارٹی میں چھپی کالی بھیڑوں کو جلد بے نقاب کروں گی۔ سیالکوٹ کے علاقے ہیڈمرالہ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں چھپی کالی بھیڑوں کوبےنقاب کروں گی،مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے گئےاور من گھڑت پروپیگنڈا کیا گیا۔ فردوس عاشق نے کہا کہ میرےمخالفین نےکہا کہ میں میدان چھوڑکربھاگ گئی ہوں،میں نےہمیشہ مخالفين کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا، موجودہ صورتحال اورقیادت کی ہدایت کی وجہ سےخاموش ہوں۔فردوس عاشق نے پیش کش کی کہ اگر کسی کےپاس ميرےخلاف اختیارات کےناجائزاستعمال کےثبوت ہيں توسامنےلائيں،اگران کے پاس کوئی ثبوت نہ نکلا تو جوتوں کے ہار پہننے کوتیار ہو جائیں،جنھوں نے میرےخلاف پروپیگنڈاکیا ان کوقانون کےمطابق نوٹس بھجوائے۔ فردوس عاشق نے کہا کہ پارٹی میں موجود کالی بھیڑوں کا پاکستان تحریک انصاف سے بہت جلد صفایا ہو جائےگا