تازہ ترین

پی ٹی آئی کارکنان کل عمران خان سے اظہاریکجہتی کیلئے ڈی چوک پر جمع ہوں گے

پی-ٹی-آئی-کارکنان-کل-عمران-خان-سے-اظہاریکجہتی-کیلئے-ڈی-چوک-پر-جمع-ہوں-گے

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کل وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلیے ڈی چوک پر جمع ہوں گے، عمران خان کل قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کل قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر تحریک انصاف کے کارکنان سیاسی میدان میں کپتان کے حق میں پورے زور سے سرگرم ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن وزیراعظم عمران خان سے اظہاریکجہتی کیلئے کل ڈی چوک پہنچیں گے، جڑواں شہروں سمیت جہلم اور اٹک و دیگرعلاقوں سے پی ٹی آئی کارکنان کل دن 11 بجے ڈی چوک پر اکٹھے ہوں گے، تاکہ وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کرسکیں۔ دوسری جانب وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کے لیےکارکنان نے سوشل میڈیا کا محاذ سنبھال لیا اور کارکنوں نے پورے پاکستان میں” میں بھی عمران خان ہوں” مہم شروع کردی ہے۔ مہم کا آغاز پی ٹی آئی ورکرز نے اپوزیشن کے خلاف جوابی حکمت عملی کے طور پر کیا، مہم کے ذریعے کارکن عمران خان کے حق میں بھرپورعوامی حمایت سامنے لائیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں