تازہ ترین

پی ٹی آئی کیخلاف غیر ملکی و ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنیکا فیصلہ ‏

پی-ٹی-آئی-کیخلاف-غیر-ملکی-و-ممنوعہ-فنڈنگ-کیس-کی-سماعت-روزانہ-کی-بنیاد-پر-کرنیکا-فیصلہ-‏

اسلام آباد ( 9 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے خلاف غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر  کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی  کمیٹی 26 نومبر سے روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات کرے ، اپوزیشن کی درخواست چیف الیکشن کمیشن اور ممبران کو بھجوا دی گئی ۔ گزشتہ روز اپوزیشن کی رہبر کمیٹی  نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس میں پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی و ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیا دپر کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یہ حکم اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کی جانب سے ایک درخواست دیے جانے کے بعد سامنے آیا ۔  اس درخواست میں اپوزیشن کی 8 جماعتوں کے نمائندوں نے الیکشن کمیشن پر زور دیا تھا کہ کیس کی روزانہ بنیاد پر سماعت کریں۔ درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس گزشتہ 5 سال سے زیر التوا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ انصاف کے تقاضوں کے لیے کیس کی روزانہ سماعت کی جائے

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں