تازہ ترین

پی ٹی وی کے یادگار ڈرامے گیسٹ ہاؤس کے اداکار طارق ملک انتقال کرگئے

پی-ٹی-وی-کے-یادگار-ڈرامے-گیسٹ-ہاؤس-کے-اداکار-طارق-ملک-انتقال-کرگئے

نوے کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے اسلام آباد سینٹر سے نشر ہونے والے ڈرامے گیسٹ ہاؤس نے مقبولت کے ریکارڈ بنائے تھے اور اب تک لوگوں کے ذہنوں میں اس کے کردار زندہ ہیں۔ ویسے تو زیادہ شہرت افضل خان کو ملی جن کا کردار ریمبو سب کے دلوں میں بس گیا اور آج بھی وہ ریمبو کے نام سے ہی جانے جاتے ہیں مگر ویٹر مراد کا کردار ادا کرنے والے طارق ملک کو بھی لوگوں نے بہت زیادہ پسند کیا۔ طارق ملک کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا اور سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ ایک ہفتے قبل ان میں کورونا وائرس کی تشخیص بھی ہوئی تھی مگر ان کا انتقال کارڈک اریسٹ کے باعث ہوا۔ https://twitter.com/BasitSubhani/status/1271016017834192896 اداکار افضل خان نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا 'میرے گیسٹ ہاؤس کے ساتھی فنکار طارق ملک چل بسے'۔ https://www.instagram.com/p/CBS5yeWp1BN/?utm_source=ig_web_copy_link راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے طارق ملک ریڈیو، اسٹیج اور ٹیلیویژن میں کام کرتے رہے اور انہیں شہرت 1991 میں گیسٹ ہاؤس کے کردار سے ملی۔ اس کے علاوہ انہیں ریڈیو پاکستان کے پروگرام جمہور نی آواز میں باوا جی کی صدا کاری کے لیے بھی جانا چاہتا ہے۔ کچھ عرصے قبل انہوں نے پوٹھوہاری زبان کے ایک پروگرام باوے نی چگی میں کام کیا جو اسی نام کے یوٹیوب چینیل پر دستیاب بھی ہے۔ خیال رہے کہ گیسٹ ہاوٴس پی ٹی وی کا ایک اور ایسا ڈرامہ ہے جس نے اپنے دور میں مقبولیت کے نت نئے ریکارڈز بنا دیئے تھے جس میں مسافروں کو درپیش مسائل کو ہلکے پھلکے انداز میں پیش کیا جاتا تھا۔ ڈرامے میں مراد کا ایک ڈائیلاگ 'ٹپ ٹپ کرتا میں کمرے میں آتا ہوں' بھی کافی مقبول ہوا تھا۔ https://youtu.be/_Sgf62xWWjA اس ڈرامے کی ہدایاتا رؤف خالد نے دی تھیں جن کے کریڈٹ میں لاگ، انگار وادی جیسے مقبول ترین ڈرامے بھی ہیں۔ قیصر فاروق، محمد نثار اور شاکر عزیر نے مختلف اقساط کو تحریر کیا جبکہ افضل خان اور طارق ملک کے ساتھ خالد حفیظ اور ثروت گیلانی بھی اہم کرداروں میں نظر آئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں