تازہ ترین

پی ٹی وی ہوم کا آفیشل یوٹیوب چینل کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر بند کر دیا گیا

پی-ٹی-وی-ہوم-کا-آفیشل-یوٹیوب-چینل-کاپی-رائٹ-کی-خلاف-ورزی-پر-بند-کر-دیا-گیا

لاہور: پی ٹی وی ہوم کا آفیشل یوٹیوب چینل کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر بند کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلسل کاپ رائٹ کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا لیکن اس پر حکام کی جانب سے کسی قسم کا کوئی کام نہیں کیا گیا تھا۔ بار بار یہ مسئلہ پیش آنے کے بعد اب پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل یعنی پی ٹی وی کے آفیشل یوٹیوب چینل کو بند کر دیا گیا ہے۔ایک طرف وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کے مطابق متعلقہ محکموں کی جانب سے پاکستان کو جلد سے جلد ڈیجیٹل دور میں داخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن دوسری طرف سرکاری ٹیلی ویژن انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے پر زرا غور نہیں کیا جا رہا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق جب اس حوالے سے مینیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں، عید کی چھٹیوں کے بعد ہمارا تعلقات عامہ کا ادارہ اس مسئلے کو حل کر لے گا۔اس حوالے سے اسلام آباد کے آئی ٹی کنٹرولر کاشف مسعود کا خبر رساں ادارے کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جن افراد کی جانب سے کاپی رائٹ کا دعوی کیا گیا ہے وہ ان سے اور گوگل سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں یقین ہے کہ بہت جلد پی ٹی وی ہوم کا آفیشل یوٹیوب چینل انہیں واپس مل جائے گا جس کی تقریبا چار لاکھ کے لگ بھگ سبسکرائبرز ہیں۔حال ہی میں پی ٹی وی نے ترکی ڈرامے ارطغرل چلانے کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کے بعد یوٹیوب اور ٹیلی ویژن پر پی ٹی وی کو کافی مقبولیت ملی تھی، پاکستانی عوام نے اس ڈرامے کو خوب پسند کیا تھا اور پی ٹی وی کے اس اقدام کی خوب تعریف کی تھی۔ یہ محسوس ہو رہا تھا کہ شاید پی ٹی وی اب بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کرنا شروع کر دے گا۔ لیکن اب انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے پی ٹی وی ہوم کا آفیشل یوٹیوب چینل کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر بند کر دیا گیا ، تاہم اسے واپس حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں