ملتان: صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ پاکستان چین دوستی لازوال اور سمندر سے بھی گہری ہے کرونا کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت صحت اسلام آباد سے ادویات کا تحفہ لے کر آئے ہوئے ڈاکٹر عبیداللہ و دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔یہ ادویات ملتان قرنطینہ میں ان مریضوں پر استعمال ہوں گی۔ ڈونگ فینگ انٹرنیشنل کمپنی چائنا کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مس ڈومئی نے کہا کہ پاک چین دوستی پلیٹ فارم کے تحت رسیوجین نامی دوائی کا تحفہ دیا گیا ہے۔پاکستان لائنز یوتھ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید اختر اعوان آئی اسپیشلسٹ اور چوہدری زاہد، چوہدری جاوید کھرل اور چوہدری سعید ودیگر موجود تھے۔