تازہ ترین

چالانوں کی بھرمار،رکشہ یونین کا سڑک بلاک کرکے احتجاج

چالانوں-کی-بھرمار،رکشہ-یونین-کا-سڑک-بلاک-کرکے-احتجاج

72گھنٹے میں نوٹس نہ لینے پر پورے فیصل آباد کی سڑکیں بند کرنے کی دھمکی فیصل آباد: رکشہ یونین کا چالانوں کی بھر مار اور رکشے بند کرنے کیخلاف جی ٹی ایس چوک میں سڑک بلاک کرکے احتجاج ، 72 گھنٹے میں ناجائز چالانوں کی بھرمار اور رکشے بند کرنے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پورے فیصل آباد کی سڑکیں بند کردینگے ، رکشہ یونین کی دھمکی ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں چنگ چی رکشوں کے روٹ بدلنے اور شہر کی مصروف شاہرائوں پر رکشہ ڈرائیوروں کا چالان کرنے پر گزشتہ روز موٹرسائیکل رکشہ یونین نے جی ٹی ایس چوک میں احتجاج کیا ، رکشہ ڈرائیوروں نے سڑک پر رکشے لگا کر روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا اورٹریفک پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی جن کا کہنا تھا رکشہ ڈرائیور سارادن محنت مزدوری کرتے ہیں ، ٹریفک پولیس ہیوی ٹریفک کیخلاف ایکشن لینے کے بجائے غریب رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف ایکشن لے رہی ہے ۔ چیئرمین موٹرسائیکل رکشہ یونین احسان احمد گل کا کہنا تھا اگر 72 گھنٹے میں ضلعی انتظامیہ اور چیف ٹریفک آفیسر نے معاملے کا نوٹس نہ لیا تو پورے شہر میں ٹریفک کا نظام بند کردینگے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں