تازہ ترین

چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر کا سبزی منڈی کادورہ ، قیمتیں چیک کیں

چنیوٹ:ڈپٹی-کمشنر-کا-سبزی-منڈی-کادورہ-،-قیمتیں-چیک-کیں

چنیوٹ: ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے سبزی و فروٹ منڈی کادورہ کیااورمختلف شیڈز میں جا کر پھلوں و سبزیوں کی بولی کے عمل ، اشیا کی دستیابی اور ان کے معیاراور قیمتوں کا جائزہ لیا ،اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر سٹی عائشہ یاسین اور مارکیٹ کمیٹی کے افسر بھی موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے پھلوں و سبزیوں کی دستیابی اور انکی تھوک کے حساب سے فروخت کے لیے دی جانے والی نیلامیوں کا بغور جائزہ لیا اورہدایت کی کہ پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں پر گہری نظر رکھی جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ پرائس لسٹ کے مطابق عام مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیا کی فروخت کو یقینی بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی میں فروخت کیلئے آنے والی اشیا کا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کے افسروں سے کہا کہ کسی بھی شے کی قلت کی صورت میں سپلائی کے فوری اقدامات کریں تاکہ قیمتیں بڑھنے کا خدشہ نہ ہو ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں