وہاڑی: ارشاد حسین بھٹی صدر مرکزی انجمن تاجران مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی نے جنرل سیکرٹری راؤ خلیل،سینئر نائب صدرمیاں ساجد آصف،شیخ جاوید کالا،ملک منور،شیخ ناصر نے مرکزی انجمن تاجران کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ حکومتی لاک ڈاون میں نرمی کے حوالہ سے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ لاک ڈاون کے باعث چھوٹے تاجر بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ لاک ڈاون کے باعث تاجر اور ان سے جڑے لاکھوں خاندان کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔تاجروں نے لاک ڈاون کے حوالہ سے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کیا۔حکومت چھوٹے تاجروں کا خیال رکھتے ہوئے لاک ڈاون میں اب نرمی کرے ۔شہر میں صفائی ستھرائی کرنے کیلئے کھولی جانے والی دکانیں سیل کرنا زیادتی ہے ۔چھوٹے تاجر جرمانے بھرنے کی حیثیت نہیں رکھتے ۔وزیر اعظم چھوٹے تاجروں کی پریشانیاں ختم کرنے کیلئے فوری لائحہ عمل تیار کریں اور ہم کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے تمام تر حکومتی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے ۔