تازہ ترین

چہرے نہیں نظام بدلنا چاہئےجس میں یکساں نظام تعلیم میسر ہو:نیشنل لیبر فیڈریشن

چہرے-نہیں-نظام-بدلنا-چاہئےجس-میں-یکساں-نظام-تعلیم-میسر-ہو:نیشنل-لیبر-فیڈریشن

ملتا ن نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کی جنوبی پنجاب کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ہوئی،مرکزی صدر شمس الرحمن ٰسواتی نے کہا کہ چہرے نہیں نظام کو بدلنا چاہئے کہ ایک ایسا نظام جس میں ملک کا صدر، وزیر اعظم اور مزدور کے بچوں کو یکساں نظام تعلیم اور نظام علاج میسر ہو لہذا تبدیلی کیلئے ایک ووٹ کی پرچی کے ذریعے آپ امانت دار، دیانتدار قیادت لا سکتے ہیں جس کے نتیجے میں اسلامی نظام ممکن ہوسکے گا، نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب میاں آصف محمود اخوانی نے کہا کہ پورے جنوبی پنجاب میں مزدوروں کے مسائل کو حل کرانے میں جماعت اسلامی ہمیشہ سب سے پہلے آگے رہی ہے مزدوروں کو تھانہ کچہری اور ملازمتوں میں درپیش مسائل کو حل کرانے میں ہم نے اہم کردار ادا کیا، نو منتخب صدر نیشنل لیبر فیڈریشن جنوبی پنجاب مرزا محمد عیسیٰ نے مزدوروں کے مسائل کو اُجاگر کیا اور اُن کو حل کرنے کیلئے بھی یقین دہانی کرائی ہے، نو منتخب عہدیداروں سے مرکزی صدر نیشنل لیبر فیڈریشن شمس الرحمنٰ سواتی نے حلف لیا جبکہ شاہ ولی راجپوت، نائب صدر اور مجاہد حسین پاشا نے ملتان زون سے تمام یونینز کے ہمراہ پروگرام میں شرکت کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں