چیئرمین سی پی ایل سی چودھری مسعوداقبال نے 2019کی کارکردگی کا اعلان کردیاجس کے مطابق ان کے پاس کل 1035 کیس آئے ان میں سے 1020کافیصلہ ہوا۔ چنیوٹ: چیئرمین سی پی ایل سی چودھری مسعوداقبال نے 2019کی کارکردگی کا اعلان کردیاجس کے مطابق ان کے پاس کل 1035 کیس آئے ان میں سے 1020کافیصلہ ہوا۔15 زیر دریافت ہیں اور396کیسوں میں دادرسی ہوئی جبکہ 357کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ۔111میں عدالت کی رہنمائی حاصل ہوئی۔62درخواستوں کوجھوٹی اوربے بنیادقراردیاگیا۔94درخواستیں عدم پیروی کی بنیادپرخارج کردی گئیں اوربرآمدگی ایک کروڑ95 لاکھ 16ہزارروپے ،سونا9تولے ایک رتی مالیتی تقریباً 7 لاکھ 83 ہزار روپے ،14 بھینسیں مالیتی26لاکھ روپے ،سامان جہیزمالیتی 14لاکھ روپے ،ایک رکشہ مالیتی ایک لاکھ روپے ،گندم 54من مالیتی 70ہزاردوسوروپے برآمدکروائے گئے۔ اسکے علاوہ ایک عددمکان تقریباًاڑھائی مرلے ،18مرلے مالیتی زمین جس کی قیمت30لاکھ روپے ،زرعی رقبہ15ایکڑمالیتی ایک کروڑ80لاکھ روپے واگزار کرایا گیا ۔