کراچی: کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی فاصلے کے لیے چائنا گراؤنڈ میں زیادہ جگہ نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس ضمن میں کام بھی جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو، ایم پی اے شاہانہ اشعر، اسسٹنٹ کمشنر نعیم سومرو اورڈائریکٹر پارکس توقیر عباس کے ہمراہ چائنا گراؤنڈ ودیگر جگہوں پر عیدالفطر کی نماز کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع شرقی میں بڑے اجتماعات کے حوالے سے نشتر پارک، حکیم سعید، چائنا گراؤ نڈ موجود ہیں جنہیں عید اجتماعات کے حوالے سے انتظامات سے آراستہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ وہ عید اجتماعات میں کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے ایس او پیز کو سامنے رکھتے ہوئے عیدگاہوں کا رخ کریں۔ شاہانہ اشعر نے بھی اس موقع پر چائنا گراؤنڈ میں جاری کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ مذکورہ گراؤنڈ عید اجتماعات کے حوالے سے تاریخی حیثیت رکھتا ہے اور اس سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔