تازہ ترین

چیئرمین نیب نے سابق سیشن جج سمیت 3 افراد کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی

چیئرمین-نیب-نے-سابق-سیشن-جج-سمیت-3-افراد-کیخلاف-تحقیقات-کی-منظوری-دیدی

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے سابق سیشن جج سمیت 3 شخصیات کےخلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظوری دیدی۔ نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا،چیئرمین نیب نے 3 کرپشن کیسزکی تحقیقات کی منظوری دیدی۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب کے مزید 33 مقامات سیل کرنے کی منظوری مل گئی نیب اعلامیہ کے مطابق سابق سیشن جج خضرحیات ودیگرکیخلاف کرپشن کیس کی تحقیقات کی منظوری دیدی گئی اس کے علاوہ سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیرگورچانی اور سابق رکن اسمبلی احمد خان بلوچ کیخلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں