ملتان: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کے حکم پر مولانا فضل الرحمان کا ملتان میں استقبال کریں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کے حکم پر مولانا کا ملتان میں استقبال کریں گے۔ موجودہ حکومت نے معیشت تباہ کردی۔ مولانا فضل الرحمان غریب کی آواز بن کر نکل رہے ہیں، غربت مہنگائی، بے روزگاری سے عوام پریشان ہیں۔ جو کوئی بھی عوام کیلئے سڑکوں پر نکلے گا پیپلزپارٹی اس کا ساتھ دے گی۔انہوں نے کہا کہ یکم نومبر سے بلاول بھٹو جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں جلسے کریں گے۔