تازہ ترین

چیف سیکرٹری کی ورچوئل مانیٹرنگ،سائلین سے مسائل دریافت کیے

چیف-سیکرٹری-کی-ورچوئل-مانیٹرنگ،سائلین-سے-مسائل-دریافت-کیے

لاہور: چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ریٹائرڈ)اعظم سلیمان خان نے راولپنڈی میں صدرپولیس سٹیشن،ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ کی ایمرجنسی اور ماڈ ل بازارٹاون شپ لاہور کی براہ راست ورچوئل مانیٹرنگ کی۔ مانیٹرنگ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے تعاون سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی گئی۔چیف سیکرٹری نے ٹاون شپ لاہور میں قائم ماڈل بازار میں عوام سے حکومت کی طرف سے مقرر کئے گئے نرخوں اور اشیاء کی کوالٹی بارے براہ راست سوال جواب کئے۔ انہوں نے ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ کی ایمرجنسی میں آئے مریضوں سے ڈاکٹروں اور سٹاف کے علاوہ طبی سہولیات کے معیار اور ادویات کی فراہمی بارے معلومات حاصل کی۔اسی طرح راولپنڈی صدر پولیس سٹیشن میں آئے سائلین سے انہیں درپیش مسائل بارے دریافت کیا۔ویڈیو لنک کے ذریعے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ تھانے سائلین کو ریلیف دینے کیلئے بنا ئے گئے ہیں۔ اسی طرح ماڈل بازار ٹاون شپ میں خریداروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورچوئل مانیٹرنگ کا مقصدبھی یہی ہے کہ آپ لوگوں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنا سکوں۔چیف سیکرٹری نے ماڈل بازار کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔ ر

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں