تازہ ترین

چیف کمرشل آفیسر فیسکو رفیق رانا کی ریٹائرمنٹ پر تقریب

چیف-کمرشل-آفیسر-فیسکو-رفیق-رانا-کی-ریٹائرمنٹ-پر-تقریب

اچھی افرادی قوت اور ٹیم اچھے اداروں کا اثاثہ ہوتی ہے ،چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن افسر ہو یا ماتحت باعزت ریٹائرمنٹ سب کیلئے اعزاز کی بات ہے ،مقررین کاخطاب فیصل آباد: چیف کمرشل آفیسر فیسکو محمد رفیق رانا اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ ہو گئے ۔ان کے اعزاز میں فیسکو ہیڈکوارٹرز میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو فیسکوشفیق الحسن نے کہا افرادی قوت اداروں کے استحکام اور ان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے اچھی افرادی قوت اور ٹیم اچھے اداروں کا اثاثہ ہوتی ہے ۔ اس موقع پرجی ایم ٹیکنیکل ثاقب جمال،چیف انجینئر (ڈویلپمنٹ ) محمد امین چودھری ،چیف انجینئر (آپریشن) محمد عمر لودھی ،ڈائریکٹر جنرل (ایچ آر اینڈ ایڈمن) بحرکرم ،ڈی جی (آئی ٹی) محمود الحسن قمر اور دیگر افسروں نے کہا افسر ہو یا ماتحت باعزت ریٹائرمنٹ سب کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے ۔ ریٹائرڈ ہونیوالے رفیق رانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ تمام عرصے میں انہیں سب کاتعاون حاصل رہا اور تمام کامیابیاں ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں ۔اپنی تمام سروس کے دوران ہمیشہ ملازمین اور صارفین کی بھلائی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے ۔تقریب کے اختتام پر چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن نے فیسکو سے ریٹائرڈ ہونے والے چیف کمرشل آفیسر محمد رفیق راناکو فیسکو کی طرف سے سرٹیفکیٹ اور واجبات کا چیک دیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں