تازہ ترین

چینی انکوائری کمیشن رپورٹ پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

چینی-انکوائری-کمیشن-رپورٹ-پر-اسلام-آباد-ہائیکورٹ-کا-بڑا-فیصلہ

چینی کی قیمتوں میں اضافہ پرانکوائری کمیشن کی رپورٹ کے خلاف درخواست پر سماعت۔۔۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے حق میں مشروط حکم امتناع جاری کردیا تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ پرانکوائری کمیشن کی رپورٹ کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ 72منٹ کی سماعت کےبعداسلام آبادہائی کورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ نےچینی کمیشن رپورٹ پراسٹےآرڈرجاری کردیا، اگلی سماعت تک عام آدمی کوچینی 70روپےفی کلوفراہم کرنےکاحکم دیدیا اور تمام اداروں کوکمیشن کی رپورٹ کےتحت کارروائی سے روک دیا گیا۔ اس موقع پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہم نوٹس جاری کرتے ہیں لیکن آپ اس وقت تک چینی 70 روپے فی کلو بیچیں۔ شرط منظور ہوتو آئندہ سماعت تک حکومت کو کاروائی سے روک دیتے ہیں۔ جسٹس اطہرمن اللہ نے مزید کہا کہ عدالت ایگزیکٹو کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی لیکن ہم شوگر ملز کو مشروط طور پر حکم امتناع دے رہے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں