چین کے سفیر یا ئو جنگ ، وفاقی وزیر اعظم سواتی کی شرکت ، خطاب کیا اسلام آباد: چینی سفارتخانہ کے زیر اہتمام پاکستان کرافٹ نمائش کا انعقاد ہوا، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی اموراعظم سواتی اور چینی سفیر یا ئو جنگ نے پاکستان ہینڈی کرافٹ نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ یہ نمائش پاکستان کی ثقافت کی عکاس ہے ، نمائش میں چین او ر پاکستان کی دوستی کی بھی عکاسی ہوتی ہے ، ایسی تقریبات سے ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنے کا موقع ملے گا، پاکستانی کمیونٹی کی اس نمائش میں شرکت پر شکر گزار ہیں۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ اس نمائش سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہو گا۔ نوجوان عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو ترقی کی جانب لے کر جائیں گے