تازہ ترین

چینی شہری کا شاندار کارنامہ، 100 دن میں 100 کلو میٹر دوڑ کر ریکارڈ قائم

چینی-شہری-کا-شاندار-کارنامہ،-100-دن-میں-100-کلو-میٹر-دوڑ-کر-ریکارڈ-قائم

چین میں ایک شخص نے الٹرا میراتھون میں لگاتار 100 دن تک روزانہ 100 کلومیٹر دوڑ کر شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لانگ شاؤ کے نام سے مشہور ہوانگ زینگ لونگ نے چین کے شہر فوشان میں  6 دسمبر 2025 سے 15 مارچ 2026 کے درمیان کل 10ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہوانگ زینگ لونگ نے عالمی وبا کورونا کے وقت سے دوڑنے کی تیاری کی اور اپنا بزنس بند کرکے پوری توجہ دوڑنے پر لگائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوانگ زینگ لونگ نے چین بھر میں  365 دن تک دوڑنے کی مشق کی اور پھر اس چیلنج میں حصہ لیا،  الٹرا میراتھون رنر نے لگاتار 100 دن تک روزانہ 100 کلومیٹر تک دوڑ کر سب کو حیران کردیا۔

اس حوالے سے ہوانگ زینگ لونگ نے کہا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اعزاز حاصل کرنا ان کے لیے بہت خوشی کی بات ہے، انہوں نے وضاحت کی کہ بہت سے لوگوں نے اس چیلنج کو ناممکن اور انسانی صلاحیت سے باہر سمجھا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی شخص کی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے، ان کے ساتھ ایک ماہر غذائیت اور طبی ٹیم تھی، جو ان کی صحت کی نگرانی کرتی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں