تازہ ترین

چینی کی قیمت کنٹرول سے باہر ہو گئی

چینی-کی-قیمت-کنٹرول-سے-باہر-ہو-گئی

ملک بھر میں چینی کی قیمت کو پر لگ گئے اور چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے سے تجاوز کر گئی۔ شہر قائد میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب لاہور میں بھی چینی کی قیمت کچھ زیادہ ہی اونچی اڑان اڑ رہی ہے اور چینی کی فی کلو قیمت 105 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ سرکاری نرخ 84 روپے فی کلو ہی مقرر ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی چینی کی قیمت میں اضافہ سامنے آ رہا ہے اور چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ پنجاب کے دیگر علاقوں ملتان، گوجرانوالہ، بہاولپور اور سرگودھا میں بھی چینی 100 روپے سے 103 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں