چینی فوج کے ہاتھوں بیس فوجیوں کی ہلاکت پر بھارتی عوام سڑکوں پر نکل آئے,چین کیخلاف مظاہرے کرنے لگے ,بھارت چین مردہ باد کے نعروں سے گونج رہا ہے,مظاہرین چینی مصنوعات کے بائیکاٹ اور ٹک ٹاک سمیت موبائل ایپس بند کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں مظاہرین نے چینی مصنوعات توڑ کر غصے کا اظہار کیا جبکہ چینی مصنوعات کی فروخت بھی بند کردی گئی ہے,انتہا پسند بھارتیوں نے چینی صدر شی جن پنگ کے پتلے بھی نذر آتش کئے,مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر چین نے اپنی کارروئیاں بند نہ کی تو ہم بھی تیار ہیں https://youtu.be/l-NALmsvCaQ بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے متھرا میں بھی بھارتی عوام نے چینی صدر کے خلاف نعرے بازی کی .مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارتی فوجیوں کا چین سے بدلہ لیا جائے، چین اور بھارت کے درمیان سرحدی جھڑپ لداخ کی وادی گلوان سے شروع ہوئی, چین نے لداخ میں بھارتی علاقے میں گھس کر بھارتی فوج کر گرفتار کر لیا تھا جنہیں بعد میں چھوڑ دیا گیا تھا,اس کے بعد چینی فوجیوں نے بیس بھارتی فوجیوں کو بھی ہلاک کیا تھا