انڈے بیکریوں اور بسکٹوں کا پاؤڈر بنانے والی کمپنیوں کو سپلائی کئے جانے تھے ساہیوال میں فوڈ انڈسٹری اور ڈیری سیل ،750کلو فنگس لگا پنیر ،جعلی لیبلنگ ضبط لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چیچہ وطنی میں گندے انڈوں کی بڑی کھیپ پکڑی لی ۔بورے والا روڈ پر فیضان کولڈ سٹور سے 3 لاکھ سے زائد گندے انڈے برآمد ہوئے ، مقدمہ درج کرا دیا گیا۔گندے انڈے بیکریوں اور بسکٹوں کا پاؤڈر بنانے والی کمپنیوں کو سپلائی کئے جانے تھے ۔ انڈے مختلف ہیچریوں اور کولڈ سٹوروں سے اکٹھے کئے گئے ۔جعلی لیبلنگ اورفنگس لگی اشیا خورونوش کی موجودگی پر ساہیوال میں بیک ماسڑ فوڈ انڈسٹری اور کوہ ِنور ڈیری کو سیل کیا گیا۔ 750کلو فنگس لگا پنیر اور جعلی لیبلنگ کے 68رول بھی ضبط کر لئے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا تھاناقص انتظامات پر ایم اے فوڈز،راوی کولڈ سٹور اور حاجی نذیر اینڈ سنزکو لڈ سٹور کو بھاری جرمانے کئے گئے