ٹو بہ ٹیک سنگھ : ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرفیصل آباد ریجن میاں محمد زاہد نے اولڈ ایج ہوم اور دارلامان کا دورہ کیا، اولڈ ایج ہوم میں رہائش ، صفائی ستھرائی اور کھانے کا معیار و دیگر سہولیات کے علاوہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کئے گئے حفاظتی اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد زاہد نے کہا ڈیوٹی پر موجود افسرو ں وسٹاف اولڈ ایچ ہوم اور دارلامان میں رہائش پذیر مرد وخواتین کو حکومتی سہولیات کے ساتھ ساتھ کوروناوائرس سے بچنے اور حفاظتی تدابیر کے متعلق آگاہی دیں، انہوں نے کہا بے سہارا اور دُکھی انسانیت کی خدمت کرکے اﷲ کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے ، اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر رائے عبدالشکو ر مارتھ ،سپرنٹنڈنٹ نشیمن فیصل آباد محمد فاروق بٹ،انچارج اولڈ ایج ہوم عبدالمطلب اور سپرنٹنڈنٹ دارلامان مسرت نسیم شاکربھی انکے ہمراہ تھے ، ڈویژنل ڈائریکٹرفیصل آباد میاں محمد زاہدنے اولڈ ایج ہوم میں مقیم افراد کو ایک ایک ہزارروپے جیب خرچ اور دارلامان میں خواتین میں کھجوریں تقسیم کیں اور کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سبزہ زار میں پودا لگانے کے بعد ملک و ملت کی سلا متی کیلئے دعا کی گئی۔