فیصل آباد: وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی طلائی زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلیں اڑالی گئیں، واقعات کے مطابق تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ ستارہ ویلی شیخوپورہ روڈ پر سہیل اکرم کے گھر گھسنے والے چار ڈاکوئوں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 35لاکھ روپے نقدی 12 تولے زیورات چھ موبائل فونز و دیگر سامان چھین لیا، پیرے والا پل پر احمد، اے بی سی روڈ پر احسان، چک نمبر 490گ ب میں شوکت،عباس پور میں شکیل، 620گ ب میں فخر عباس، چک نمبر 69ج ب میں احمد،بابر چوک میں وسیم، فیصل ٹائون میں عثمان، حمزہ شوگر ملز کے قریب اویس، علی ہائوسنگ کالونی میں شکیل، ہنزہ شوگر ملز سیم پل پر تنویر، ڈجکوٹ میں اشتیاق، سالار والا میں نواز، چک نمبر 213ر ب سوساں سے زاہد سے نقدی موبائل فونز، ملاں پور میں احمد علی اور چک نمبر 452گ ب میں طارق کو یرغمال بنا کر موٹرسائیکلیں چھین لی گئی، ساہیانوالہ میں سجاد، سلیمی چوک میں محسن، ضلع کچہری میں مخدوم، چک نمبر 274ج ب میں ندیم، مدینہ ٹائون میں فہد، تھانہ سٹی سمندری کے باہر سے فیصل، گیٹاں والا چوک سے آصف، امین پارک سے آصف، سٹی سمندری سے ذیشان، کریم ٹائون سے عامر، سدھار بائی پاس چوک میں عدنان، مدنی کالونی میں شاہ زیب، ڈھڈی والا سے حیدر اور کیش اینڈ کیری کے باہر سے عدیل کی موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں، فیکٹری ایریا کے علاقہ ناظم آباد میں عاصم بشیر، پل عبداللہ میں مزمل خورشید،چک نمبر 117ج ب میں مقصود، 162رب میں تنویر، 191رب میں رضوان، 506گ ب میں مقبول، 412گ ب میں لیاقت، چک نمبر 258رب میں سجاول، کیلاش ملز کے سامنے جاوید، امیر پارک جھنگ بازار میں نذر حسین، ڈی ٹائپ گول چوک سے علی، الٰہی آباد میں احمد کے گھروں دکانوں و ڈیرے کے تالے توڑ کر نقدی طلائی زیورات موبائل فونز بیٹریاں مویشی ایل سی ڈی واشنگ مشین ٹرانسفارمر اور دیگر سامان چوری کرلیاگیا۔دریں اثنا چک نمبر333گ ب کے رہائشی حارث رفیق کے گھر کراچی سے آیامہمان محمد مبین موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ لنک روڈ پر دو ڈاکوئوں نے اس سے موٹرسائیکل ،موبائل اور نقدی لوٹ لی ۔علاوہ ازیں رجانہ روڈ پر واقع سردار پٹرولیم پرنامعلوم کار نوسر بازخواتین کے ساتھ آئے اور کیشئر سے نوسر بازی سے ایک لاکھ روپے کی رقم ہتھیاکر فرارہوگئے ۔