تازہ ترین

ڈاکوؤں کو رونے والے فوڈ ڈلیوری بوائے پر رحم آگیا، گلے لگانے کی ویڈیو وائرل

ڈاکوؤں-کو-رونے-والے-فوڈ-ڈلیوری-بوائے-پر-رحم-آگیا،-گلے-لگانے-کی-ویڈیو-وائرل

سوشل میڈیا پر ایک منفرد اور انوکھی ویڈیو وائرل ، جس میں موٹرسائیکل پر سوار ڈاکوؤں کو روتے ہوئے فوڈ ڈیلیوری بوائے کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یوں تو کراچی میں آئے روز شہریوں کو لوٹنے کی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں لیکن کراچی میں ڈکیٹی کی انوکھی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ڈاکو ایک ڈیلیوری بوائے کو لوٹتے ہیں جس پر ڈلیوری بوائے رونا شروع کردیتا ہے۔ یہ دیکھ کر ڈاکوؤں کو ڈلیوری بوائے پر رحم آجاتا ہے اور وہ نہ صرف روتے ہوئے ڈیلیوری بوائے کو اس کا سامان کرتے ہیں بلکہ اسے گلے بھی لگالیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیلیوری بوائے کھانے کا سامان دے کر اور پیسے لے کر جیسے ہی اپنی موٹر سائیکل بیٹھا تو کچھ ڈاکو آن دھمکے اوراس کی جیب سے بٹوہ نکال لیا جس پر ڈیلیوری بوائے نے ملزمان کو کچھ کہا اور رونے لگا۔ https://www.instagram.com/p/CBfGm3HF509/?utm_source=ig_web_copy_link ڈیلیوری بوائے کو روتا دیکھ دیکھ کر ملزمان کو اس کی حالت پر رحم آگیا اور انہوں نے اس سے لی ہوئی چیزیں واپس کی اور اسےگلے لگا لیا اور اس سے ہاتھ بھی ملایا اور تسلی دے کر واپس چلے گئے۔ ملزمان کے جانے کے بعد بھی رائیڈر روتا رہا۔ سوشل میڈیا پر انسانیت کے نام سے ویڈیو وائرل ہو گئی اور لوگ اس منظر کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ڈاکو بھی حالات کے مارے ہوئے ہیں، ان میں کچھ انسانیت باقی تھی اسی لئے انہوں نے ڈلیوری بوائے کا سامان واپس کردیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں