تازہ ترین

ڈاکو بھی ٹک ٹاک کے سحر میں مبتلا، کلاشنکوف اٹھائے گانے کے ساتھ ویڈیو وائرل

ڈاکو-بھی-ٹک-ٹاک-کے-سحر-میں-مبتلا،-کلاشنکوف-اٹھائے-گانے-کے-ساتھ-ویڈیو-وائرل

تفصیلات کے مطابق ڈاکو بھی ہاتھوں میں کلاشنکوف تھامے ٹاک ٹاک پر ویڈیو بنانے لگے، بیک گراؤنڈ میں گانا چلایا جس کے بول کچھ یوں تھے ’تم نے مجھے ہتھیار اٹھانے پر مجبور کیا، مجھے ڈاکو بنایا۔‘جدید اسلحہ اٹھائے ڈاکو گانے کے بول پر اداکاری کرتے بھی نظر آئے۔ https://youtu.be/HDbiaJs_EM8 خیال رہے کہ اس سے پہلے منچلے نوجوانوں کی اسلحہ نمائش کی ٹک ٹاک ویڈیو منظرعام پر آچکی ہیں جس پر پولیس نے کاروائی کرکے کئی نوجوانوں کو گرفتار کیا اور بعض کو تھانے میں مرغا بناکر ویڈیو بنادی تاکہ باقی لوگ بھی سبق سیکھیں لیکن ڈاکوؤں کی جانب سے ٹک ٹاک پر گانے اور اسلحہ کے ساتھ ویڈیو بنانا پہلی بار سامنے آیا ہے۔ان ڈاکوؤں کا تعلق سندھ سے ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ان ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری دیکھ کر لگتا ہے کہ سندھ حکومت انکا کچھ نہیں بگاڑسکتی اور سندھ پولیس بھی بے بس ہے ، ان ڈاکوؤں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہونیوالی ایک اور سوشل میڈیا صارف نے سندھ حکومت پر طنز کیا کہ کون کہتا ہے کہ سندھ نے ترقی نہیں کی؟ سندھ نے اتنی ترقی کرگئی ہے کہ ڈاکو بھی اس جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ٹک ٹاک ویڈیوز بنارہے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں