14ایٹ گل آباد کے مکینوں کی سکریننگ مکمل کر لی ،دوسرے نوجوان کی رپورٹ منفی آئی ہے خانیوال،کچا کھوہ: ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے 14 ایٹ آر گل آباد کا دورہ کیا- اور وہاں پر لاک ڈاؤن اور علاقہ کی سیکورٹی کا جائزہ لیااور ڈپوٹی پر موجود اہلکاروں کو حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایت کی، ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ علاقہ کے رہائشیوں کی سکریننگ مکمل کرلی جبکہ کل نشاندہی ہونے والے دوسرے نوجوان منصور کی رپورٹ منفی آگئی ہے ،انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا کے متاثرہ نوجوان عمران کو رجب طیب اردگان ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں فرنٹ لائن پر ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف و دیگرملازمین ڈیوٹی سر انجام دینے والے ہمارے قومی ہیرو ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عمران کے اہلخانہ کے دیگر 14 افراد کو 14 دن تک قرنطینہ میں رکھا جائیگا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا کہ 14 ایٹ آر کے علاقہ کو مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا ہے عوام دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کریں، انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر موجود جوان محکمہ کا سرمایہ ہیں ان کو مزید حفاظتی کٹس فراہم کی جائینگی۔