سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ڈاکٹر سہیل کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا مستقل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کردیا ہے ، راولپنڈی، جہلم : قبل ازیں ڈاکٹر سہیل کے پاس مذکورہ پوسٹ کا اضافی چارج تھا۔ حکومت پنجاب نے سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر مغل کو جہلم سے تبدیل کر کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (توسیع) راولپنڈی تعینات کر دیا۔ محکمہ جنگلات کے جاری مراسلہ کے مطابق سدھیر احمد کو ڈویژنل فاریسٹ آفیسر راولپنڈی لگایا گیا ہے ۔ وہ ایس ڈی او جہلم کام کرتے رہے ہیں۔ سدھیر مغل نے کہا کہ وہ ضلع جہلم،اٹک، چکوال اور راولپنڈی میں پرائیویٹ اراضی پر پودے لگانے کیلئے کام کریں گے ۔