تازہ ترین

ڈبل سواری پرپابندی سے متعلق سندھ حکومت کونظرثانی کی ہدایت

ڈبل-سواری-پرپابندی-سے-متعلق-سندھ-حکومت-کونظرثانی-کی-ہدایت

سندھ ہائی کورٹ نے ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق کيس ميں صوبائی حکومت کو نظر ثانی کی ہدايت کر دی۔ جمعرات 14 مئی کو ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ ميں کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ہدایت کی کہ سندھ حکومت نوٹیفکیشن کا جائزہ لے کر فیصلے میں نظرثانی کرے۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ جب پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے تو لوگ سفر کس طرح کریں گے۔ سندھ حکومت کو پابندی لگانے سے پہلے سوچنا چاہیئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ مارکٹیں کھول دی گئی ہیں، لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی ہے اس لیے ڈبل سواری پر پابندی کے معاملے پر بھی نظرثانی کرنی چاہیئے۔فوکل پرسن اے آئی جی لیگل نے موقف اپنایا کہ پولیس کو بھی ڈبل سواری پر پابندی سے مسائل کا سامنا ہے

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں