لاہور :اداکارہ ریما خان نے ڈرامہ ارطغرل غازی پر تنقید کرنے پر معذرت کر لی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ کسی کی دل آزاری کرنا مقصد نہیں تھا، صرف یہ کہا تھا کہ حکومت پاکستانی فنکاروں پر توجہ دے، میں سمجھتی ہوں کہ اچھی پروڈکشن کسی بھی ملک کی ہو اسے سراہا جانا چاہئے۔ دوسری جانب اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں پی ٹی وی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ٹی وی اپنے فنکاروں کا استعمال کرتے ہوئے تاریخ پر مبنی ڈرامہ بنائے۔ ان کا کہنا تھا ان فنکاروں سے کام لیا جائے جو یہا ں رہتے اور ٹیکس دیتے ہیں۔