تازہ ترین

ڈسٹرکٹ ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

ڈسٹرکٹ-ایگری-کلچر-ایڈوائزری-کمیٹی-کا-اجلاس-منعقد-ہوا

کریشنگ سیزن میں گنے کے کاشتکاروں کو ان کی فصل کا مکمل معاوضہ دیا جائیگا غیر ملکی یوریا زائد قیمت پربیچنے والو ں سے رعایت نہیں برتی جائیگی،اشرف گجر جھنگ: ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چودھری محمد اشرف گجر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ زراعت ، محکمہ انہار،لائیو سٹاک،فیسکو،واٹر مینجمنٹ ،سیڈ کارپوریشن بینکوں کے افسر ، کھاد بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں کے علاوہ کسانوں اور کاشتکاروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اختر حسین سمیت دیگر اراکین نے کسانوں کی رجسٹریشن اور کسان کارڈ کے اجرا، لوڈشیڈنگ شیڈول ، حیوانات کیلئے جاری ویکسی نیشن،بینکوں سے قرضہ جات کی وصولی اور مختلف فصلات کی کاشت کے حوالے سے درپیش مسائل ، بغیر لائسنس زرعی ادویات کی فروخت اور دیگر مسائل بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چودھری محمد اشرف گجر نے کہا جعلی اور ملاوٹ شدہ کھاداور غیر ملکی یوریا کنٹرول ریٹ سے زائد قیمت پر بیچنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ اے ڈی سی ریونیو نے مزید کہا حالیہ کریشنگ سیزن میں گنے کے کاشتکاروں کو ان کی فصل کا مکمل معاوضہ دیا جائیگا۔ ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی حق تلفی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں