تازہ ترین

ڈولفن فورس اہلکاروں کے ساتھ ڈکیتی کی کوشش ناکام

ڈولفن-فورس-اہلکاروں-کے-ساتھ-ڈکیتی-کی-کوشش-ناکام

فیصل آبادڈولفن فورس اہلکاروں نے اپنے ساتھ ہی ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، مقابلے کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے ۔ ڈولفن فورس اہلکار کاشف اپنے ساتھی کے ہمراہ ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ چک 265 رب میں ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کرنے کے لیے روکا تو ڈولفن اہلکاروں نے فائرنگ کی جس پر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہو گئے اطلاع پرپولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاہم ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگ سکا مقدمہ درج کرلیاگیا

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں