تازہ ترین

ڈولفن فورس جرائم کے خاتمے کو یقینی بنائے:ریجنل پولیس آفیسر

ڈولفن-فورس-جرائم-کے-خاتمے-کو-یقینی-بنائے:ریجنل-پولیس-آفیسر

موثر گشت سے ڈکیتی و راہزنی کے واقعات میں واضح کمی آنی چاہیے ،رفعت مختار کا خطاب فیصل آبا: ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختارراجہ نے ڈولفن فورس سے پولیس لائن میں خطاب کرتے ہوئے کہا ڈولفن سکواڈ سپیشل برا نچ اور دیگر پولیس ونگز کی معاونت سے جر ائم کے خا تمے کو یقینی بنائے۔ شہر میں واقع مشہور کمرشل سنٹرز، چوراہوں ، بینکوں اور ایسے ہاٹ سپاٹ مقامات جہاں پر ماضی میں وارداتیں ہو تی ہوں خصوصی توجہ کی متقاضی ہیں، انہوں نے کہا ڈولفن سکواڈ کے جوان اپنی ڈیوٹی کے اوقات کارکے دوران ڈکیتی و راہزنی کے واقعات کی روک تھام کیلئے متحرک کر دار ادا کریں ۔موثر گشت سے ڈکیتی و راہزنی کے واقعات میں واضح کمی آنی چاہیے تا کہ ڈولفن سکواڈ کے قیام کے مقاصدپو رے ہو سکیں اور لوگوں کی جا ن و مال کا تحفظ ممکن ہو۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد کیپٹن(ر)سہیل احمد چودھری ،ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا بخاری اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز حافظ غلام مہتدہ نے شرکت کی۔ رفعت مختار راجہ نے مزید کہا بلا نمبر موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اورگشت ٹارگٹ کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ لہذا پو لیس کے تمام ونگز بالخصوص ڈولفن سکواڈ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بر وئے کا ر لا ئیں اور جرائم کے خا تمے کیلئے تمام ممکنہ تدابیر اختیار کریں ۔ آر پی او فیصل آبا د نے کہا ڈولفن سکواڈ کو درپیش مسا ئل تر جیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں