تحصیل سطح پر کمانڈ متعلقہ ایس پیز کو سونپی جائے گی، ہاٹ سپاٹ کی تیاری اور فورس کی تعیناتی کیلئے سروے کیا جائیگا ، ڈولفن فورس کی کارکردگی بہتر ہے :کیپٹن (ر)سہیل احمد چودھری فیصل آباد: فیصل آباد میں ڈولفن فورس کا دائرہ کار ضلع تک بڑھانے کا فیصلہ، فیز ٹو میں نئی بھرتیاں کی جائینگی، تحصیل سطح پر ڈولفن فورس کی کمانڈ متعلقہ ایس پیز کو سونپی جائےگی، ضلع کے ہاٹ سپاٹ کی تیاری اور ڈولفن فورس کی تعیناتی کیلئے سروے کیا جائےگا۔ فیصل آباد میں ڈولفن فورس کا تین سال قبل آغاز اور شہر میں تعینات کیا گیا تھا ڈولفن فورس کے گشت سے شہر میں سٹریٹ کرائم پرگزشتہ برسوں کی نسبت واضع کمی آنے پر اعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ ڈولفن فورس کا دائرہ کار پورے ضلع تک بڑھا دیا جائے اس ضمن میں اقبال ڈویژن، صدر اور جڑانوالہ ڈویژن کے تمام دیہاتی تھانوں کے ایسے دور دراز مقامات جہاں پر ڈکیتی راہزنی کی وارداتیں عام ہیں ان علاقوں کو ہاٹ سپاٹ کا نام دےکر ڈولفن فورس کو تعینات کیا جائےگا اس ضمن میں فیز ٹو کے تحت نئی بھرتیاں کی جائینگی اور مزید جوانوں کی بھرتی اور مزید نئی گاڑیاں اور اسلحہ ملنے کے بعد ڈولفن فورس کو ضلع بھر کے تمام دیہاتی تھانوں کی حدود میں تعینات کیا جائےگا اس حوالے سے سی پی او فیصل آباد کیپٹن (ر)سہیل احمد چودھری کا موقف ہے کہ ڈولفن فورس کی کارکردگی بہتر ہے اس سے جرائم میں کمی ہوئی نئی بھرتیوں کے بعدضلع بھر میں کرائم پر قابو پانے میں مزید مدد ملے گی۔