تازہ ترین

ڈوگر پارک کی مکمل بحالی کا فیصلہ

ڈوگر-پارک-کی-مکمل-بحالی-کا-فیصلہ

ملتان : ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہار ٹی کلچر اتھارٹی ملتان قمر زمان قیصر انی نے کہا ہے کہ ڈوگر پارک کی مکمل بحالی کا فیصلہ کر لیا ہے جس پر پچا سی لاکھ کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔ پارک کی از سر نو تعمیر سے اس کو خو بصورت بنا یا جائے گا، از سر نو بحا لی کے لئے ٹینڈر کا اشتہار جلد اخبا ر میں دیا جائے گا، جس کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈوگر پارک کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پارک میں گزیبوز، ڈسٹ بن، لائٹس، جم ایریا اور ٹریکس کی کشادگی کے ساتھ خو بصورت لینڈ سکیپنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ در ختوں اور پو دوں کی بڑ ی تعداد سے پارک کو آراستہ کریں گے جس کا ٹاسک ڈائر یکٹر ہا رٹی کلچر کو دے دیا ہے ، پارک کا زیادہ تر حصہ بہتر حالت میں مو جودہے ، پارک میں تر قیا تی کام کے بعد پارک مکمل طور بحال ہو جائے گا۔ ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے کہا کہ دیگر پارکوں کو بھی بہتر حا لت میں بحال کریں گے ، انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں شاہ شمس پارک کا ٹینڈر 16مئی کو کر نے جا رہے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں