آپریشن کی بدولت صاف ستھرے ماحول کا تاثر ابھرے گا،عشرت علی، محمد علی فیصل آباد: ڈویژنل کمشنر عشرت علی اور ڈپٹی کمشنر محمد علی نے چوک گھنٹہ گھر میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے آٹھوں بازاروں کی خصوصی صفائی کے آپریشن کی نگرانی کی۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضااعوان،جنرل منیجر کرنل (ر) عماد اقبال گل،سینئر منیجرآپریشنزاعجازبندیشہ اوردیگر بھی موجود تھے ۔ڈویژنل کمشنر اورڈپٹی کمشنر نے آٹھوں بازاروں میں صفائی کی صورتحال کاجائزہ لیا ۔ڈویژنل کمشنر نے کہا آٹھوں بازاروں میں خصوصی صفائی آپریشن کا مقصد شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کو قائم رکھنے کا پیغام اجاگر کرنا ہے تاکہ صفائی ستھرائی برقرار رکھ کر کلین اینڈ گرین فیصل آباد کی منزل حاصل کی جاسکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا آٹھوں بازاروں میں صفائی آپریشن کی بدولت صاف ستھرے ماحول کا تاثر ابھرے گا۔ انہوں نے بتایا گھنٹہ گھر کے بازاروں میں کوڑا دان رکھوانے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سی ای اوویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بتایا آٹھوں بازاروں میں 2ہزار ویسٹ ورکرز لگا کر صفائی کرائی گئی ، شہر بھر کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے جس کیلئے تمام دستیاب مشینری بروئے کار لائی جارہی ہے ۔