تازہ ترین

ڈویژنل کمشنر کی تاجر،صنعتی تنظیموں کے نمائندوں سے میٹنگ

ڈویژنل-کمشنر-کی-تاجر،صنعتی-تنظیموں-کے-نمائندوں-سے-میٹنگ

فیصل آباد: ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے اپنے آفس کے کمیٹی روم میں مختلف تاجر اورصنعتی تنظیموں کے نمائندوںسے میٹنگ کی۔ چیئرمین پاورلومز اونر ایسوسی ایشن وحید خالق رامے ،ایمبرائیڈری، سائزنگ ودیگر ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے کورونا وائرس کے باعث کاروباری طبقہ کو پیداشدہ مسائل سے آگاہ کیا ۔ ڈویژنل کمشنر نے انسداد کورونا اقدامات کاذکر کرتے ہوئے کہا کاروباری حضرات کے تعاون سے کورونا کے خدشات کا مقابلہ کیا جارہا ہے ، کاروباری طبقات کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں جس کے لئے حکومتی اور مقامی سطح پر لائحہ عمل وضع کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا جس کاروبار کو کھلنے کی اجازت ملی ہے وہاں انسداد کورونا اقدامات مکمل ہونے چاہئیں ۔انہوں نے تاجر تنظیموں سے کہا وہ ایس او پیزکے تحت اپنے اقدامات مکمل رکھیں۔انہوں نے کہا ایکسپورٹ آرڈر کی تصدیق کرانے والوں کو اجازت دینے میں تاخیر نہیں کی جارہی تاہم کورونا سے بچاؤ کے لئے ماسک کا استعمال،صابن /سینی ٹائزر کی موجودگی ہونی چاہیے اور سماجی فاصلہ بھی یقینی بنائیں۔اس موقع پرچیئرمین پاورلومزاونرز ایسوسی ایشن وحید خالق رامے ،ایمبرائیڈری،سائزنگ ودیگر ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے کورونا وائرس کے باعث کاروباری طبقہ کو پیداشدہ مسائل سے آگاہ کیا اور زوردیا کہ حفاظتی اقدامات مکمل کرنے والی انڈسٹریز کو کھولنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اس ضمن میں انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں